ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / 27سال سے کشمیری پنڈت اپنے ہی ملک میں پناہ گزینی کی زندگی گزاررہے ہیں:انوپم

27سال سے کشمیری پنڈت اپنے ہی ملک میں پناہ گزینی کی زندگی گزاررہے ہیں:انوپم

Thu, 19 Jan 2017 21:07:33  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 19/جنوری  (ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)کشمیری پنڈتوں کی وادی سے نقل مکانی کے 27 سال گزرنے کے موقع پر انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جمعرات کو ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جس میں وہ ایک نظم پڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے یہ نظم ’پھیلے گی ہماری خاموشی‘کے عنوان سے کشمیری پنڈتوں کے نام وقف کیا ہے، اس کے ساتھ ہی کھیر نے ایک کمینٹ بھی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 27سال بعد بھی ہم کشمیری پنڈت اپنے ملک میں پناہ گزینوں کی زندگی گزاررہے ہیں، ان کے خاموش درد پر ایک نظم، شیئر کریں، ہماری خاموشی پوری دنیا میں گونجے گی۔غورطلب ہے کہ انوپم کھیر خود بھی کشمیری پنڈت ہیں، انہوں نے جو ویڈیو پوسٹ کیا ہے، اس فلم ساز اور سماجی کارکن اشوک پنڈت نے ڈائریکٹ کیا ہے۔کھیر ویڈیو میں کہتے دکھائی دے رہے ہیں،کشمیری پنڈت خاموش رہنے پر مجبور ہیں، لیکن اب وہ مزید خاموش نہیں رہیں گے،وہ ویڈیومیں کہہ رہے ہیں،ہماری خاموشی پوری دنیا میں گونجے گی،سمندر میں نمک کی طرح، ہماری خاموشی جواب مانگے گی،کیونکہ ہمیں ہماری ہی زمین پر پریشان کیا گیا۔اس نظم کو مشہور  کشمیری شاعر ڈاکٹر ششی شیکھر توشکانی نے لکھا ہے۔نیوز ایجنسی کے مطابق، انوپم کھیر نے کہاکہ اس دن کو کوئی بھی کشمیری پنڈت بھول نہیں سکتا۔اس دن وہاں مسجدوں سے اعلان کیا جا رہا تھا، کشمیری پنڈتوں اپنے گھروں کو چھوڑ دو، تم یہاں سے چلے جاؤ۔ہمارے کشمیری پنڈت دوست اور رشتہ دار اس رات کو نہیں بھول سکتے۔دراصل، کھیر 19/جنوری 1990کا ذکر کر رہے تھے، اس دن مبینہ طورپر 60ہزار سے زیادہ کشمیری پنڈتوں نے وادی سے نقل مکانی کی تھی۔اس دن کشمیر میں ہندوستانی حکومت کے خلاف شدت پسندی شروع ہوئی تھی۔جموں و کشمیر پولیس کی 2008میں سامنے آئی رپورٹ کے مطابق، شدت پسندی سے مجبور ہوکر 24ہزار سے زیادہ کشمیری پنڈتوں کے اہل خانہ نے کشمیرسے نقل مکانی کی تھی۔1989سے 2004کے درمیان وادی میں 209کشمیری پنڈت ہلاک ہوئے تھے، حالانکہ کشمیری پنڈتوں کی تنظیموں کے مطابق، ایسے لوگوں کی تعداد ہزاروں میں تھی۔
 


Share: